اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج - آر ڈی سنگھ شہری بجلی افسرمظفر نگر

مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین، امبواٹا نے محکمہ بجلی کا گھیراؤ کیا۔

مظفرنگر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج
مظفرنگر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

By

Published : Mar 2, 2020, 11:25 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:32 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر محکمہ بجلی کے ذریعہ غریب عوام پر ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں امبواٹا کے عہدیداروں نے ضلع صدر محمد شاہ عالم کی سربراہی میں بجلی کے افسران کا گھیراؤ کیا۔

مظفرنگر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

مظفر نگر میں نمائش کیمپ میں اربن پاور آفس پر بھارتیہ کسان یونین امبواٹا کے کارکنوں نے آج ضلع صدر محمد شاہ عالم اور شہر صدر ذیشان صدیقی کی سربراہی میں اربن الیکٹریکل آفیسر آر ڈی سنگھ کا محاصرہ کیا، اور غریب عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جے ای اور ان کے پاور ہاؤس نمبر 30 کے عملہ کے ذریعہ غریب عوام پر بہت ظلم کیا جارہا ہے، اور غریب عوام کو فرضی مقدمات اور فرضی ویڈیو کلپس کے ذریعے غریبوں سے پیسہ اصولنے کا کام کیا جارہا ہے۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ محکمہ بجلی میں اس وقت بدعنوانی عروج پر ہے، اگر غریب عوام ان کو رشوت نہیں دیتے ہیں تو پھر وہ ان لوگوں سے قانونی چارہ جوئی کے نام پر رقم اصولتے ہیں۔

مظفرنگر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اسی لیے 'ہم چاہتے ہیں کہ اس جے ای اور اس کے عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے'۔

اس سلسلے میں اربن الیکٹریکل آفیسر آر ڈی سنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس کی ضرور جانچ کرائیں گے، اور اگر اس طرح کا سچ سامنے آتا ہے تو جے ای کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details