مظفر نگر:اترپردیش کا مظفر نگر ضلع کے لوک وانی آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تپ دق کے ڈاکٹروں اور ان اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے ٹی بی کی روک تھام کے لئے انتھک محنت کی۔ پورے ملک میں ضلع کو تیسرا مقام حاصل دلایاMuzafarnar District Achieve Third Position in TB Control Programme
ان ڈاکٹروں اور اداروں کی بدولت مظفر نگر کو بھارت میں ٹی بی کی روک تھام کے لئے تیسرا مقام حاصل ہواہے،اس مقام کو حاصل کرنے والے ٹی بی کے آفیسر ڈاکٹر لوکیش کو گورنمنٹ آف انڈیا سے ملا سرٹیفکیٹ اور برونز میڈل مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ نے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان تنظیموں کو بھی سرٹیفکیٹ دیے گئے جنہوں نے اس بیماری کی روک تھام کے لیے اہم کردار نبھائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔