اردو

urdu

By

Published : Dec 20, 2019, 8:30 PM IST

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کا انوکھا احتجاج

ایک جانب جہاں پورے ملک میں این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب اترپردیش کے ضلع بستی میں مسلمانوں نے انوکھے طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کا انوکھا احتجاج
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کا انوکھا احتجاج

ضلع بستی کے ایک علاقے میں مسلمانوں نے نماز جمعہ کے بعد راشٹریہ گیت پڑھا اور پر امن احتجاج کرتے ہوئے موقع پر موجود ڈی ایم اور ایس پی کو میمورنڈم سونپا۔

دراصل سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج کے پیش نظر ضلع کے تمام اعلی افسران نے پولیس فورس کے ساتھ مارچ کیا اور عوام سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ یہاں کے سبھی حساس مقامات پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا، ساتھ ہی ساتھ ڈرون سے پورے علاقے پر نظر رکھی گئی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کا انوکھا احتجاج

کمشنر انل ساگر، آئی جی آشوتوش کمار، ڈی ایم آشوتوش نرنجن اور ایس پی ہیمراج مینا نے لوگوں کے ساتھ چائے پر چرچہ کرتے ہوئے ان سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

دارالعلوم پر نماز کے بعد اکٹھا ہوئے لوگوں نے این پی ہیمراج مینا کے ساتھ راشٹریہ گیت پڑھا اور اس کے بعد انہیں میمورنڈم سونپا۔ اس دوران حکومت اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی حالانکہ ریلی نکالنے سے لوگوں کو منع کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details