اردو

urdu

ETV Bharat / state

IMPAR on Muslims: مسلمانوں کو دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ تبالہ خیال کرنا چاہئے، امپار کا مشورہ - مسلم سماج کی دانشور شخصیات

اترپردیش کے میرٹھ میں منعقدہ ایک پروگرام میں امپار(تنظیم) کے اراکین نےآرگنائزیشن کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں قائم کی جا رہی ڈسٹرکٹ کونسل کے ذریعہ قوم اور ملّت کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق جانکاری دی۔IMPAR on Muslims

مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت
مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت

By

Published : Jun 1, 2022, 11:29 AM IST

مسلم سماج میں سماجی، تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے شعبے سے جوڑنے کے ساتھ سماج کو اپنے حق کے تئیں بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات اور حکمت عملی کے ساتھ سماجی تنظیم انڈین مسلم فور پروگریس اینڈ رفورم نے یو پی کے مختلف اضلاع میں ایک اسٹرکچر تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔IMPAR on Muslims

مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت

میرٹھ میں ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کے مقصد سے تنظیم نے مسلم سماج کی دانشور شخصیات کے علاوہ نوجوان رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دینے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ میرٹھ میں منعقدہ ایک پروگرام میں امپار کے اراکین نےآرگنائزیشن کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ دران نے مختلف اضلاع میں قائم کی جا رہی ڈسٹرکٹ کونسل کے ذریعہ قوم اور ملّت کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: Jamiat E Ulema on Current Situation: 'مسلمانوں کو ملک سے مٹانا حکومت کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے'

ساتھ ہی موجودہ ماحول میں مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ اپنے تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مذہبی اداروں کو ہفتے میں ایک دن ان کو دعوت دینی چاہئے تاکہ وہ بھی ہمارے مذہب کی اچھائیوں کو جان سکیں۔ انڈین مسلم فار پروگریس اینڈ رفارم سماجی تنظیم کی پیش رفت سے مسلم سماج کی سماجی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے اسٹرکچر تیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسلم اکثریتی آبادی والے شہروں میں ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل میں شامل سماج کی دانشور شخصیات اور رضاکاروں کی مدد سے ضرورت مند طبقے تک مدد پہنچانا ایک اہم مقصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details