بارہ بنکی: مولانا فیض عباس نے تسلیم کیا کہ موجودہ وقت میں مسلمانوں کے سامنے چیلینجیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اترپردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'مسلمانوں کے سامنے یہ صورتحال کیوں پیش آئی، اس کے لیے ہمیں محاسبہ کرنا ہوگا۔ ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال کو درست کرنے کے لئے مسلمانوں کو اسلام کے پیغام کو اپنے کردار میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین مولانا فیض عباس مشہدی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران کیا۔ Muslims Need Self Accountability
Muslims Need Self Accountability: 'موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کو محاسبے کی ضرورت' - اسلام مخالف طاقتیں حاوی
ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال کو درست کرنے کے لیے مسلمانوں کو اسلام کے پیغام کو اپنے کردار میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین مولانا فیض عباس مشہدی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران کیا۔ Muslims Need Self Accountability
ماضی میں ہم نے کردار میں کیا غلطیاں کی جس کی وجہ سے ایسے حالات پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نبی کے امت ہیں۔ جن پر ایک ضعیفہ کوڑا ڈالا کرتی تھی اور ایک روز جب کوڑا نہیں پڑا تو وہ اس کی عیادت کے لئے اس کے گھر چلے گئے۔ہمیں اپنے کردار کو اپنے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔' انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے ملک میں چیلینجیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام مخالف طاقتیں حاوی ہو رہی ہیں۔ اسلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اسلام کے پیغام کو اپنے کردار میں عام کریں۔ ہمیں نرم زبان سے ماحول کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان سیاست میں اہم رول ادا کریں: قاسم رسول الیاس