اترپردیش کے میرتھ میں ہر سال شرد نوراتری کے موقع پر میرٹھ چھاؤنی علاقے میں رام لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام رام بارات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پچھلے دو سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے اس یاترا کا اہتمام نہیں کیا جا سکا تھا ۔اس سال رام لیلا کمیٹی کی جانب سے 28 ستمبر کو ایک بار پھر سے روایتی انداز میں رام بارات کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔ رام بارات ریلی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کو خوبصورتی کے ساتھ سجانے میں مسلم گریگروں کا بہت اہم رول ادا ہوتا ہے۔Muslim workers play Important Role In Rambaraat Rally In Meerath In Uttar Pradesh
میرٹھ کی صدر علاقے میں رام لیلا کمیٹی کی نگرانی میں منعقد کی جانے والی یہ رام بارات ریلی ہندوستانی سنسکرتی اور گنگا جمنی تہذیب کی مثال بھی پیش کرتی ہے۔رام بارات کی تیاریوں کو لیکر آج کمیٹی کی جانب سے پریس کا اہتمام کیا گیا۔کمیٹی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے رام بارات سے متعلق تمام معلوم فراہم کی ۔