اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم خواتین اپنے حقوق کے تئیں بیدار - مسلم معاشرے

’مسلم معاشرے میں جہیز جیسی بدترین لعنت کم ہو رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سماج یافتہ ہورہا ہے اور خواتین اپنے حقوق کے لیے خواتین بیدار ہوچکی ہیں‘ یہ کہنا ہے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کا۔

Muslim women aware of their rights
مسلم خواتین اپنے حقوق کے تئیں بیدار

By

Published : Mar 6, 2021, 10:45 PM IST

اترپردیش میں واقع شیعہ پی جی کالج میں آج حضرت علیؓ اور انسانیت کے عنوان سے سمینار منعقد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان رہے۔

مسلم خواتین اپنے حقوق کے تئیں بیدار

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران عارف محمد خان نے کہا کہ مسلم خواتین اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہوچکی ہیں کیونکہ اب ان کی بھی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں ہو رہی ہے۔ اب مسلم خواتین بھی اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر سکتی ہیں۔

عارف محمد خان نے کہا کہ مسلم خواتین کے ساتھ بھیڑ بکریوں کی طرح برتاؤ نہیں جا سکتا ہے کیونکہ وہ اب اس کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل گجرات میں عائشہ نے ندی میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ بھاجپا حکومت نے ملک میں سی اے اے اور این آر سی نافذ کر دیا ہے لیکن کورونا وبا کے چلتے اس پر بریک لگ گئی تھی لیکن وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اب اس جانب کام کریں گے۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ 1985 سے ابھی تک کسی کو بھی سی اے اے اور این آر سی کے تحت نہیں نکالا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details