مظفر نگر:آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر ملک بھر میں منائے جا رہے آزادی كا امرت مہوتسو كے تحت مختلف ریاستوں مین تقریبات كے اہتمام كا سلسلہ جاری ہے۔ دور دراز کے اضلاع كے لوگ ہوں یا تاجر، چھوٹے بچے ہوں یا نوجوانوں سے لے کر بزرگ تک آزادی کے اس تہوار كو بڑی شان و شوکت سے منا رہے ہیں۔ Muslim Women And Students Lead Tiranga Rally in Muzaffargarh
ملک کے تمام مذاہب کے لوگ آزادی کے اس تہوار کو اپنے اپنے طریقے سے منا رہے ہیں۔ اترپردیش کے مظفر نگر میں بھی آج ہزاروں مسلمان خواتین اور لڑکیاں برقعہ پہن کر ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ریلی نکال کر یہ دکھایا گیا ہے کہ یہ ملک تمام بھارتیوں کا ہے جہاں ہندو ہوں یا مسلمان، سکھ یا عیسائی اپنے ملک پر فخر کرتے ہیں۔ آزادی کے اس عظیم تہوار کو منانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
یہ تصاویر اتر پردیش کے مظفر نگر کے مسلم اکثریتی علاقے کی ہیں جہاں مدرسہ مہاد البنات ال اسلامی اور دیگر تین اور مدارس کی ہزاروں لڑکیوں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر ایک بہت بڑی ریلی نکالی ۔ریلی میں شركت كرنے والی لڑكیاں اور خواتین ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ظاہر کیا کہ وہ بھی اپنے ملک سے وفاداری اور محبت کرتی ہیں۔