اتر پردیش میں ہوئے ضمنی انتخابات پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان کا کہنا ہے کہ ریاست کے ضلع امروہہ نوگانواں سادات کی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کو کامیاب کرانے میں ضلع انتظامیہ کا ہاتھ ہے۔
مرادآباد کے کندرکی حلقہ اسمبلی سے منتخب رکن اسمبلی حاجی رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور ضلع پولس نے مبینہ طور سے بی جے پی کو ان سیٹوں پر کامیاب کرایا ہے۔