وارانسی: گیانواپی مسجد-شرینگار گوری سروے کے معاملے میں انجمن انتظامیہ مساجد کی عرضی نمبر 56 (گ) پر ہفتہ کو دلائل کے بعد عدالت نے اس معاملے میں اگلی تاریخ 9 مئی مقرر کی ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن روی کمار کی عدالت نے انجمن انتظامیہ مساجد کی طرف سے دی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدعی اور کورٹ کمشنر کو اعتراضات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔Gyanvapi Masjid Case
اس سلسلے میں انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے وکیل معراج الدین صدیقی نے بتایا کہ سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے ہماری درخواست 56 (گ) کی سماعت کے بعد مدعی اور کورٹ کمشنر کو اپنے اپنے اعتراضات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی تاریخ 9 مئی کو ہے۔ Muslim Side Requests To Court To Change Court Commissioner in Gyanvapi Masjid Case
اس سلسلے میں سوئمبھو لارڈ وشیشور کے وکیل وجے شنکر رستوگی نے بتایا کہ انجمن انتظامیہ مساجد کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی تھی کہ کورٹ کمشنر کو تبدیل کیا جائے، جس پر عدالت نے کورٹ کمشنر اور مدعی سے اس حوالے سے تحریری اعتراضات طلب کرتے ہوئے 9 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔