اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلمانوں کو علم کے میدان میں آگے آنا چاہئے' - "ہماری علمی و اخلاقی دنیا" کے عنوان پر سمینار

'ہمارا مقصد مسلم سماج میں بیداری لانا ہے کیونکہ ہمارے اندر علم و اخلاق کی بہت کمی ہے جسے دور کرنے کے لیے بیدار ہونا پڑے گا اور بیدار ہونے کے لیے تعلیم ضروری ہے'

'مسلمانوں کو علم کے میدان میں آگے آنا چاہئے'

By

Published : Aug 23, 2019, 2:43 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:55 PM IST


ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 'مسلم مہیلا منچ' کے زیراہتمام "ہماری علمی و اخلاقی دنیا" کے عنوان پر سمینار منعقد کیا گیا جس میں شہر کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنا مزکورہ بالا موضوع پر اظہار خیال کیا۔

'مسلمانوں کو علم کے میدان میں آگے آنا چاہئے'

زیبا نقوی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مسلمانوں کو انکے حقوق ملک کے آئین نے دئے ہیں لیکن ہم ان حقوق کا استعمال نہیں کر پاتے کیونکہ ہمارے سماج میں بیداری کی کمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو تبھی حقوق مل سکیں گے جب وہ اس کے لیے بیدار ہوں اور جدوجہد کریں۔ اس کے لئے مسلم سماج کے لوگوں کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ محض افواہ ہے کہ مسلمانوں کو بھارت میں کوئی حقوق نہیں ملے بلکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مسلم مہیلا منچ کی ذمہ دار ناز رضا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ہمارا مقصد مسلم سماج میں بیداری لانا ہے کیونکہ ہمارے اندر علم و اخلاق کی بہت کمی ہے۔ اسے دور کرنے کے لیے بیدار ہونا پڑے گا اور بیدار ہونے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details