اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم علماء نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا - مسلم علماء

عالمی وبا کورونا وائرس کے اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2600نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا ایکٹیو مریضوں کی تعداد 11918ہوگئی۔ وہیں وبا سے محفوظ رہنے کےلیے ریاست میں ویکسینیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

Muslim scholars vaccinated
مسلم علماء نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

By

Published : Apr 2, 2021, 4:51 AM IST

اترپردیش میں ضلع شاملی کے قصبہ کاندھلہ کے سرکاری ہسپتال میں آج مسلم علمائے کرام کی بڑی تعداد پہنچ کر کورونا ٹیکہ لگوایا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے تمام مسلمانوں کو کورونا ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ ٹیکہ لگوانے کے بعد تمام علمائے کرام نے تمام مسلمانوں سے بھی ٹیکہ لینے کی خواہش کی تاکہ وبا کو پھیلے سے روکا جاسکے۔

مسلم علماء نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

اس موقع پر مولانا عاقل صاحب نے ٹیکہ سے متعلق گمراہ کن پروپگنڈہ کی تردید کی۔ انہوں نے تمام لوگوں پر ٹیکہ لگوانے کےلیے زور دیا۔ مولانا نے کہا کہ کورونا ٹیکہ محفوظ ہے۔ ملک بھر میں یکم اپریل سے 45 برس سے زیادہ عمر والے تمام افراد کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔

مسلم علماء نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details