وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور مختلف اسکیموں کا اعلان کرتے ہیں۔ انتظامیہ وزیراعظم کے دورہ سے قبل سڑک کی رنگ و روغن، ترقیاتی کاموں کو پورا کرنا میں شب و روز سر گرم ہو جاتی ہے۔
وزیر اعظم کا جن شاہراہ سے گزرنا ہوگا، اس کی مرمت کی جاتی ہے لیکن بنارس میں مسلم علاقے ہیں جس میں انتہائی خستہ حال سڑکیں ہیں جس طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کا گزرنا ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرف ترقیاتی کام بھی نہیں ہوئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے عوام سے بات کیا اور وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعے اعلان شدہ اسکیموں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بھی سوال کیا جس پر عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت دیا ہے کہ وہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ایک بار دورہ کریں، جس کے بعد بنارس میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی حقیقت کا خود ہی پتا چل جائے گا۔
پیلی کوٹھی علاقے کے کونسلر جمال نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ اس علاقے میں کئی سال سے روڈ کا خستہ حال ہے، درست نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر پانی بھر جاتا ہے۔ بارش کے موسم میں کئی دنوں تک پانی کا جمع رہتا ہے۔