لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید فخرالدین اشرف کا انتقال پر ملال ہوا جس کے بعد علمی حلقہ ان کے مریدین کے مابین شدید رنج و ملال ہے۔ سید فخر الدین اشرف حضرت مخدوم اشرف کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم کچھوچھہ میں ہوئی، اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رخ کیا جہاں پر انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد امبیڈکر نگر کے مقامی عدالت میں وکالت کا پیشہ اپنایا بعد میں کچھوچھہ درگاہ کے سجادہ نشین بنے۔ سید ظفرالدین اشرف کے انتقال کے بعد ان کی جگہ سجادہ نشین بنایا گیا۔ مولانا سید فخرالدین اشرف کے انتقال کر سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما ابو عاصم اعظمی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Fakhruddin Ashraf Passes Away مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید فخرالدین اشرف کا انتقال - کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشین کا انتقال
کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید فخرالدین اشرف انتقال کر گئے۔ سید فخر الدین اشرف حضرت مخدوم اشرف کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ AIMPLB vice president passes away
مولانا امام الدین سے گھر پر ہی دین کی تعلیم حاصل کی۔ تقریبا 15 برس تک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کارگزاری میں فعال کردار اد کرتے رہے آخر میں نائب صدر کے عہدے پر رہے۔ انہوں نے اوراد و وضائف پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں جس میں عملیات اشرفی، وظائف اشرفی اور حاضری اور چلہ قابل ذکر ہے۔ لواحقین میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں یا اور اہلیہ شمش النسا کو چھوڑا ہے۔ حضرت مولانا سید فخرالدین اشرف کا نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ سید ارشد اشرف نے بتایا کہ معتقدین مریدین کی تعداد زیادہ ہونے پر چند بار بھی نماز جنازہ ادا کی جا سکتی ہے۔ تدفین درگاہ کے احاطہ میں ہو گی ملک و بیرون ملک سے مریدین کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔