لاک ڈاؤن جاری ہوئے 45 دن سے زائد کا وقفہ گزر چکا ہے۔ تمام کام بند ہو جانے سے اس کا منفی اثر سب سے زیادہ یومیہ مزدوروں پر پڑا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مزدوروں کی بڑھتی پریشانیوں اور حکومت کی بے بسی کو چھپانے کے لئے اب تیسرے لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے مزدوروں کو ان کے گھروں کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روپئے پیسہ ختم ہو جانے کے بعد بھوک پیاس سے بدحال رامپور روڈویز بس اسٹیشن پر یہ مزدور کسی بھی طرح اپنے گھروں کو واپس جانا چا رہے ہیں۔
مزدوروں کی بھوک و پیاس کی کیفیت کو دیکھ کر اب رامپور کی مسلم تنظیموں کے کارکنان نے ان تک کھانا اور پانی پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رامپور کے معروف عالم دین مولانا انصار احمد قاسمی کی زیر نگرانی مسلم کارکنان پورے جوش و جذبے کے ساتھ بس اسٹیشن پہنچ کر ایک ہزار سے زائد مزدوروں کے درمیان کھانا اور پانی پہنچا رہے ہیں۔