ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے گاندھی پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر مسلم سماج اور مسلم تنظیموں نے پھولوں کی مالا پہناکر بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یومِ پیدائش منایا۔
مرادآباد: مسلم تنظیموں نے منایا مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش مرادآباد کے گاندھی پارک میں جہاں ایک طرف سیاسی رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش منایا تو وہیں مسلم تنظیمیں بھی پیچھے نہیں رہیں۔
ورلڈ ہیلتھ تنظیم سے جڑی مسلم خواتین نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چلنا چاہیے مہاتما گاندھی نے عدم تشدد اور سچائی پر چل کر دیش کو آزاد کرایا مہاتما گاندھی کے نظریات کو ہر انسان کو اپنانا چاہئے۔'
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: گگاندھی جینتی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
وہیں سماج وادی پارٹی کے یوتھ جن سبھا کے مہا نگر صدر اکشے بھٹناگر نے اپنے کارکنوں کے ساتھ پہنچ کر مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کا جشن مناتے ہوئے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گُل پوشی کی۔