اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti-Encroachment Drive in Bareilly: انہدامی کارروائی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے مسلم تنظیم نے بڑھایا ہاتھ

بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی Bareilly Development Authority نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چند پور بیچپوری گاؤں میں تمام مکانات کو مسمار کر دیے۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس زمین پر کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں۔ Muslim Organization Helping Hindus In Bareilly

Anti-Encroachment Drive in Bareilly: انہدامی کارروائی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے مسلم تنظیم نے بڑھایا ہاتھ
Anti-Encroachment Drive in Bareilly: انہدامی کارروائی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے مسلم تنظیم نے بڑھایا ہاتھ

By

Published : Mar 17, 2022, 9:18 PM IST

مقامی لوگوں کی مدد کے لیے مسلم تنظیم 'سب کا حق فاؤنڈیشن' Sabka Haq Foundation سامنے آیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے ان تمام لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

Anti-Encroachment Drive in Bareilly: انہدامی کارروائی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے مسلم تنظیم نے بڑھایا ہاتھ

دراصل بریلی میں رام گنگا نگر کالونی کی ترقی اور توسیع کے مقصد سے بی ڈی اے تمام گاؤں میں بلڈوزر چلا رہی ہے۔ اس بُلڈوزر سے چندپور بیچپوری گاؤں کے درجنوں مکانات کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ایسے بھی کئی لوگ ہیں، جو مکان مسمار ہونے کے بعد بےگھر ہو چکے ہیں۔ لہزا، بےگھر اور بےسہارا لوگ اب مشترکہ طور پر بے ڈی اے کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں اور اتحتجاجی مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔

چندپور بیچپوری گاؤں میں ہندو اور مسلم کی مخلوط آبادی رہتی ہے۔ لیکن، اس مرحلے میں جن لوگوں کے مکانوں کو مسمار کیا گیا ہے، اُن میں زیادہ تر ہندو سماج سے تعلق رکھتے ہیں Anti-Encroachment Drive in Bareilly۔

خاص بات یہ ہے کہ ہندو سماج کے بےگھر اور بےسہارا لوگوں کے حمایت میں ایک مسلم تنظیم آگے آئی ہے۔ سب کا حق فاؤنڈیشن نے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے قانونی مدد فراہم کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ Muslim Organization Helping Hindus In Bareilly



وہیں بی ڈی اے چندپور بیچپوری گاؤں میں اپنی زمین ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ بی ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ گاؤں کے لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے مکان تعمیر کیئے ہیں۔ جبکہ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ زمین ہمارے آباو اجداد کی ہے اور ہمیں وراثت میں ملی ہے۔

سب کا حق فاؤنڈیشن کی صدر رافعہ شبنم کا کہنا ہے کہ اگر ان لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے تو اِن کے آبا و اجداد سے وراثت میں ملی زمین کہاں چلی گئی۔ پہلے بی ڈی اے کو اس علاقے کی پوری زمین کی پیمائش کرانی چاہئے۔ اُس کے بعد اگر کہیں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ ہے تو اُسے خالی کرانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: SMC Anti-Encroachment Drive: سری نگر میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف کارروائی

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سرکاری زمین خالی کرانے کے لیے بھی مقامی شہری کو کچھ وقت کی مہلت ملنی چاہئے۔ جس وہ اپنے گھر کا سارا ساز و سمانا کہیں دوسری جگہ منتقل کر سکے۔ Muslim Organization Helping Hindus In Bareilly

ABOUT THE AUTHOR

...view details