آل انڈیا مسلم مجلس نے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت داخلہ کے استعفی اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اس نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کیا ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس کے صدر پروفیسر بصیر احمد خاں نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح کسانوں کو کچلا گیا ایک جمہوری ملک میں ایسا نظارہ شاید ہی کسی نے دیکھا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے کی گرفتاری فوراً ہونی چاہیے جس کی کار نے کسانوں کو بے دردی سے کسانوں کو کچل کر قتل کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یوگی سرکار نے یوپی میں جنگل راج قائم کرکے جمہوریت کا قتل کر دیا ہے اور مظلوموں کے آنسو پونچھنے کے لئے جارہی کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ بی جے پی یوپی میں پولیس کو پارٹی ورکر کی طرح استعمال کررہی ہے۔