میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے منصور پور کے کھبا پور گاؤں میں گزشتہ جمعہ کے روز اسکول کی ٹیچر کے ذریعے ایل کے جی کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کو اس کے ہی ہم جماعت طالب علم سے تھپڑ لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں کھبا پور میں سیاسی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے ٹیچر کے خلاف ناراضگی کا دیکھا گیا۔
وہیں ایسے انڈین یونین مسلم لیگ نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنا ایک وفد منصور پور کے کھبا پور گاؤں میں معصوم طالب علم اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کر اس پورے معاملے کی زمینی سطح پر جانچ کی. اس وفد میں جہاں دہلی سے مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے نائب صدر سراج ندوی اور میرٹھ سے قیصر عباس کے علاوہ مقامی پارٹی لیڈران نے متاثرین بچہ اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کر اسکول ٹیچر کے بچوں کے ساتھ پیش آئے۔