اردو

urdu

ETV Bharat / state

‘مسلمانوں کو 5 ایکڑ زمین نہیں، انصاف چاہئے’ - Review Of Ayodhya Verdict

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست داخل کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

‘مسلمانوں کو 5 ایکڑ زمین نہیں، انصاف چاہئے’

By

Published : Nov 17, 2019, 8:46 PM IST

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ الرحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہم سپریم کورٹ میں نظر ثانی عرضی داخل کریں گے جبکہ آئین نے ہمیں یہ حق دیا ہے اور ہم اس حق کا استعمال کریں گے'۔

‘مسلمانوں کو 5 ایکڑ زمین نہیں، انصاف چاہئے’

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فیصلے میں کچھ باتوں کو نظرانداز کیا گیا ہے‘ تاہم فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی درخواست داخل کی جائے گی'۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے مزید کہا کہ 'مسلم فریق کی جانب سے 5 ایکڑ زمین کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ شریعت میں مسجد کا کوئی نعم البدل نہیں ہے'۔

انہوں نے فیصلہ کے بعض نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مسلمانوں کے ساتھ ہوئی ناانصافی کو مانا ہے۔1949ءمیں مورتیاں رکھنے اور 1992 کو مسجد کو منہدم کرنے کو عدالت نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔

مولانا عمرین نے کہا کہ ہمیں 5 ایکڑ زمین نہیں انصاف چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details