آگرہ میں عیسائی تنظیم جوائنٹ سمیسٹریز کمیٹی نے قبرستانوں میں زمین کی تنگی کے مسئلہ کو حل کرنے کےلیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس میں ایک خاندان کے سبھی ارکان کو ایک ہی قبر میں دفنایا جائے گا۔
قبرمیں متعدد میتوں کی تدفین کی شرعی حیثیت - قبرستان
اسلام میں موت کے بعد تدفین ضروری ہے۔ اسی طرح عیسائی مذاہب کے لوگ بھی جنازہ کو دفن کرتے ہیں جب کہ قبرستانوں میں زمین کی قلت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مفتی صاحب نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں بھی ایک ہی قبر میں کئی لوگوں کو دفن کیا جاتا ہے۔
شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے کہا کہ چونکہ آبادی بڑھتی جارہی ہے اور زمین کی تنگی ہورہی ہے جبکہ حالات کو دیکھے ہوئے ایک قبر میں ایک کے بعد دیگر کی تدفین کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق میں کئی سالوں سے ایسا ہو رہا ہے۔
بھارت میں دہلی، ممبئی کے علاوہ دیگر شہروں میں قبرستان کی زمین ختم ہوچکی ہے ایسے میں اس طرح کی تجویز سے مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے۔