مشرقی دہلی کے منداولی علاقہ کے رہنے والے یامین ٹرانسپوٹر کا کام کرتے ہیں، یامین کی ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں غازی آباد کے نہرو نگر کے کانٹریکٹر رویندر ناگر کے یہاں کھڑی تھیں، گاڑیوں کا 39 ہزار روپئے رویندر پر بقایا تھا۔
یامین نے بتایا کہ متعدد بار فون کرنے کے بعد بھی رویندر رقم کی ادائیگی کرنے سے انکار کر رہا تھا اور نا ہی دفتر میں ملاقات کرتا تھا۔
یامین اپنہ اہلیہ کے ساتھ غازی آباد ایک رشتہ دار کو چھوڑنے گئے تھے، جس کے بعد وہ اہلیہ کے ساتھ رویندر کے گھر گئے لیکن رویندر نے ان کے لئے گھر کا دروآزہ نہیں کھولا تاہم بار بار دروآزہ کھٹکھٹانے سے وہ ناراض ہو گیا۔