اردو

urdu

ETV Bharat / state

داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلم پولیس اہلکار معطل

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے رمالا پولیس اسٹیشن میں ایک سب انسپکٹر انتصار علی کو بغیر اجازت داڑھی رکھنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے حالانکہ علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی اجازت مانگی تھی لیکن انہیں اس سلسلے میں کبھی جواب نہیں دیا گیا۔

By

Published : Oct 22, 2020, 1:54 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 4:17 PM IST

داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلم پولیس اہلکار معطل
داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلم پولیس اہلکار معطل

اترپردیش میں سب انسپکٹر انتصار علی کو آج داڑھی رکھنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں پولیس لائن بھیج دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق علی کو تین بار اس حوالے سے تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ داڑھی کٹوا لیں یا اس کے لیے مطلوبہ اجازت لیں۔ تاہم، پولیس اہلکار نے اس کی اجازت نہیں لی اور داڑھی رکھنا جاری رکھا۔

داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلم پولیس اہلکار معطل

باغپت کے ایس پی ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ پولیس مینوئل کے مطابق صرف سکھوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت ہے جبکہ دیگر تمام پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایس پی نے مزید کہا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار داڑھی رکھنا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت لینی ہوتی ہے۔ تاہم انصار علی سے بار بار اجازت لینے کو کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس کی تعمیل نہیں کی اور داڑھی کو بغیر اجازت رکھا۔

واضح رہے کہ علی پولیس فورس میں سب انسپکٹر کی عہدے پر فائز تھے اور گذشتہ تین برسوں سے باغپت کے رمالا تھانہ میں تعینات تھے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے داڑھی رکھنے کے لیے اجازت مانگی تھی لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 4:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details