میرٹھ کے ودیا پرکاشن مندر کے ذریعے درجہ چار کی ایک کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر شائع کرنے پر مسلم تنظیموں نے اس کی زبردست طریقے سے مخالفت کی۔
اس معاملے میں سب سے پہلے سہارنپور سے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے ڈی ایم سے شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد ودیا پرکاشن مندر نے معافی مانگتے ہوئے معافی نامہ بھی جاری کیا ہے۔
تاہم جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ اور اتحاد علماء ہند نے معاملے کی جانچ کر کے پبلیکیشن کے خلاف قانونی کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔