شہر بنارس ہمیشہ سے ہر تہوار کو پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتا رہا ہے۔ چاہے ہولی ہو یا دیوالی یا عید بقرعید یا اور دوسرے تہوار یہاں ہمیشہ رونق رہتی ہے اور لوگ پورے ذوق و شوق کے ساتھ اس کو مناتے ہیں۔
اس سال مسلمانوں کی عید الاضحی اور کانوریوں کا آخری سوموار ایک ہی دن پڑ رہا ہے۔ اسی نسبت سے مفتی بنارس مولانا عبدالباطن نعمانی اور امام عیدین عیدگاہ شکر تالاب مولانا احسن جمیل مدنی نے عوام سے پرامن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل کی اور درخواست کی کہ وہ تہوار مناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ برادران وطن کو کسی طرح کی تکلیف نہ پہنچے یا کسی بات پر کوئی بدمزگی نہ پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر تیوہار مل جل کر منانا چاہیے۔