مظفرنگر:مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کیے جانے کے حوالے سے جہاں ملک بھر کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اس قانون کی مخالفت کر رہی ہیں، وہیں ہندوستان کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم جمعیت علمائے ہند نے بھی یکساں سول کوڈ کی سخت مخالفت کی ہے۔ جمع کے دین کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مظفر نگر کی تمام مساجد کے باہر بار کوڈ لگایا گیا.
جمیعت علماء کے ریاستی سکریٹری قاری ذاکر حسین نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے اس کے ذریعے معاشرے کے لوگوں کو اس کانون کو لیکر آگاہ کیا ہے،اس حوالے سے مختلف مساجد پر بارکوڈز لگائے گئے ہیں کیونکہ یہ خلاف آئین قانون ہے، حکومت قانون کے نام پر یکساں سول کوڈ لانے جا رہی ہے، ہم اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں، یہ قانون ہندوستان کے آئین کے خلاف ہے، یہ قانون ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو توڑنے والا قانون ہے۔