اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Cleric کانوڑ گیت پر مسلم علماء میں ناراضگی

مغربی اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے پیش نظر شیو بھگتوں کے لیے بنایا گیا متنازعہ گانے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ اس گانے میں فلمائے گئے متنازع مناظر پر علما کرام نے کڑی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کانوڑ گیت پر مسلم علماء میں ناراضگی
کانوڑ گیت پر مسلم علماء میں ناراضگی

By

Published : Jul 13, 2023, 9:14 PM IST

کانوڑ گیت پر مسلم علماء میں ناراضگی

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ آج کل ایک گیت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں متنازع مناظر دیکھائے گئے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گیت کے سامنے آنے کے بعد میرٹھ اور اس کے اعتراف کے علمائے کرام نے اس طرح کے گانے بنانے والے اور گلوکار کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند ہریانہ سرکار سے گلوکار وکاش ببر اور اس کی پوری ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا.

شہر قاضی میرٹھ پروفیسر زین الساجیدین نے کہا کہ بت پرستی کی مذہب اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔خانہ کعبہ کو گانے میں جس انداز میں فلمایا گیا ہے اس پر اعتراض ہے۔اس سے شہر اور ملک کی فضاء خراب ہو سکتی ہے۔ اس لیے اس طرح کے گانوں پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔ وہیں جمیعت علماء شہر میرٹھ اور دیگر علماء نے بھی اپنے بیان میں اس طرح گانوں کی مذمت کرتے ہوئے اس گانے کے گلوکار پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی اتر پردیش جہاں ایک طرف پر سکون ماحول میں کانوڑ یاترا نکالی جا رہی ہے۔ اگر اس طرح گیت بجائے جائیں گے تو مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Flood Disaster In Noida نوئیڈا میں سیلاب جیسی صورتحال، نقل مکانی جاری

انہوں نے کہاکہ اس لیے گانوں کو حکومت سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان پر لگام لگائی جائے تاکہ ملک میں امن امان کی فضاء کو برقرار رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details