اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muskan in National Women Team مسکان کا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب، پاکستان سے ہوگا مقابلہ

ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے مسلم اکثریتی علاقے جمالپور کی رہائشی مسکان ملک کا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب ہوگیا ہے۔ یہ ٹیم ایشیا کپ کھیلنے سنگاپور جائے گی جہاں اس کا مقابلہ 16 جون کو پاکستان کی ٹیم سے ہوگا۔

مسکان کا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب، پاکستان سے ہوگا مقابلہ
مسکان کا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب، پاکستان سے ہوگا مقابلہ

By

Published : Jun 1, 2023, 5:09 PM IST

مسکان کا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب، پاکستان سے ہوگا مقابلہ

علیگڑھ:تعلیم کے ساتھ کھیل کود طلبہ کے ذہنی اور جسمانی تندرست رہنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ کچھ طلباء اپنے پسندیدہ کھیل کو لگن اور ایمانداری کے ساتھ قومی سطح کا کھلاڑی بننے کے لیے بھی محنت کرتے ہیں ان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اتنا ماہر اور اچھا کھلاڑی بنالے کہ ایک دن ان کا انتخاب قومی ٹیم میں ہو تاکہ وہ اپنا، اپنے والدین کے ساتھ ملک کا نام روشن کرسکیں اور یہ سب آج کے دور میں کسی مسلم گھر کی لڑکی کے لیے اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اپنی لگن، ایمانداری، محنت سے ضلع علیگڑھ جمال پور کے رہائشی شاہد ملک کی چھوٹی بیٹی مسکان ملک نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم اے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں جس پر ان کے والدین اور کوچ مسعود الظفر امینی کو خوشی کے ساتھ ساتھ فخر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسکان ضلع علیگڑھ کی پہلی کرکٹر ہیں جس کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم اے ہوا ہے۔ کوچ نے مسکان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا 12 جون سے ایشیاء کپ سنگاپور میں شروع ہو رہا ہے جس میں ہندوستان کی ٹیم کا مقابلہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے ہوگا۔ کوچ نے مزید بتایا مسکان ان دنوں بنگلور میں پرایکٹس کررہی ہیں۔ مسکان ویکٹکیپر کے ساتھ اچھی بلے باز بھی کرتی ہیں جو اپنی کامیابی سے علیگڑھ کا نام روشن کر رہی ہیں اور امید ہے کہ وہ ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گی۔

ایشیاء کپ :
12 جون سے سنگاپور میں شروع ہو رہا ہے جس میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، شری لنکا، یو اے ای، تھائی لینڈ، ہونکانگ، ملیشیا کی کرکٹ ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔ مسکان کا کرکٹ سفر شروع سے ہی اچھا رہا ہے آٹھ سال کی عمر سے ہی علیگڑھ کی حمزہ کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کھیلا شروع کر دیا تھا. وہ ریاست اترپردیش خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بھی رہی ہیں کئی کئی مقابلوں میں اپنے بلے سے بہترین مظاہرہ بھی کیا ہے۔

علیگڑھ کرکٹ اسکول اینڈ اکیڈمی میں مسکان ملک کے ساتھ پرایکٹس کرنے والے ثاقب انور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ایک اچھی کرکٹر ہے وہ روزانہ گراؤنڈ پر پرایکٹس کرنے آتی تھی بہت مہنتی ہیں ان کی مہنت کا ہی پھل ان کو ملا ہے ان کی اس کامیابی کو دیکھ کر مجھے بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے میں بھی ایک دن قومی ٹیم میں ملک کے لیے کھیلوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details