اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم

وارانسی میں سماجی کارکن راج صدیقی نے اسی گھاٹ پر مشاعرے کا انعقاد Mushaira Program in Varanasi کیا۔ مشاعرہ Ganga Jamuni Mushaira میں ملک و بیرون ملک کے شعراء نے شرکت کی۔

Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم
Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم

By

Published : Jan 3, 2022, 8:54 PM IST

Updated : Jan 3, 2022, 9:53 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کا مشاعرہ اور کوی سمیلن سے کافی پرانا رشتہ Ganga Jamuni Mushaira رہا ہے۔ کبھی وارانسی ملکی و غیر ملکی سالانہ مشاعروں کا مرکز Mushaira Program in Varanasi ہوا کرتا تھا، اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے سماجی کارکن راج صدیقی نے اسی گھاٹ پر بجڑا میں مشاعرے کا انعقاد کیا جس کی سرپرستی اشفاق میمن اور صدارت حاجی جاوید نے کی۔

Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم

اس مشاعرے میں بطورِ مہمان خصوصی بھدوہی کے اشتیاق ڈائر نے شرکت کی اور نظامت ذوالفقار سیفی نے انجام دی۔

مشاعرہ Mushaira Program in Varanasi میں ملک و بیرون ملک کے شعراء جس میں شاعرہ عروسہ عرشی، شہزادہ کلیم، ریحان ہاشمی، ابوذر نوید دہلی، رامش جونپوری، فیاض سیفی نیپال، نظام بنارسی، ذوالفقار سیفی، دانش اقبال بنارسی وغیرہ نے شرکت کی۔

Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم
Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر راج صدیقی نے بتایا کہ کاشی کی یہ نگری کبیر و نظیر اور استاد بسم اللہ خاں کی نگری ہے اور بنارس کے گھاٹوں Ganga Jamuni Mushaira پر جہاں ایک طرف مسجد نظر آتی ہے تو وہیں دوسری جانب مندر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن اب بنارس کی گنگا جمنی تہذیب کو کچھ لوگ مٹانے پر آمادہ ہیں۔

Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی اس کوشش کو ناکام کر دیں گے اور آج ہم نے ادب کی محفل سجا کر گنگا کے اس گھاٹ سے ادب و محبت اور بھائی چارے کا پیغام Mushaira In Varanasi دیا گیا ہے۔

Mushaira In Varanasi: وارانسی میں گنگا کی لہروں پر شاعروں کا سنگم

تمام شعراء نے متفقہ طور پر بنارس کی گنگا جمنی تہذیب Ganga Jamuni Mushaira کی تعریف کی اور آپسی بھائی چارے اور پیار و محبت کو فروغ دینے کے پیغامات کو عام کیا اور سبھی سے اتحاد و اتفاق کو قائم کرنے پر زور دیا اور اپنے اشعار کے ذریعے بنارس کی خوبصورتی اور گنگا جمنی تہذیب کی تعریف کی۔

Last Updated : Jan 3, 2022, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details