مظفّر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں 1995/ سے قائم اردو ادب کی ترجمان تنظیم قمر ادبی سوسائٹی کی جانب سے شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دور دراز سے آئے عالمی شہرت یافتہ شاعروں نے شرکت کی۔ انتخاب 7 کا اجراء بھی کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ شاعر خورشید حیدر کو نشانِ قمر مظفر احمد مظفر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اردو ادب کی ترجمان تنظیم قمر ادبی سوسائٹی مظفر نگر کے بانی وسکریٹری شاعر عبدالحق سحر مظفر نگری نے بتایا کہ فروغِ اردو زبان وادب کے لیے کوشاں قمر ادبی سوسائٹی مظفر نگر کی جانب سے منعقدہ طرحی وغیر طرحی مشاعروں کے علاوہ انعامی شعری مقابلے اور اردو کتب بھی شائع کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت انتخاب 7 کے اجراء اور عظیم الشان مشاعرہ کاشانۂ قمر کیول پوری میں کیا گیا۔ جس میں دور دراز سے تشریف لائے معتبر شعراء نے شرکت فرمائی۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر خورشید حیدر کو نشانِ قمر مظفر احمد مظفر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
الوک شریواستو شاذ جہانی، سید التفات بقاء، ڈاکٹر صداقت، مستقیم روشن، ڈاکٹر عاصم پیرزادہ، فیاض ندیم، ذکی انجم صدیقی، عبدالحق سحر، خورشید حیدر، قاضی فرید پاشا آزاد، ولی وقاص، اسلم محسن، ایاز طالب، ناہید ثمر کاوش، عدیل تابش، ڈاکٹر تنویر گوہر، الطاف مشعل، سنیل اتسو، احمد مظفر نگری، ڈاکٹر آس محمد امین، محبوب عالم ایڈووکیٹ، ماسٹر ساجد خان، ڈاکٹر تحسین ثمر، سلیم جاوید، مولانا حسین احمد قاسمی، وسیم احمد، ارشاد دانش، سشیلا شرما، ڈاکٹر نوید اختر اور ربید اختر نے شرکت فرمائی۔
انتخاب 7 میں 44/شعراء کا منتخب کلام شائع کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر صداقت
تجھ سے ملنے کے لیے کام سے چھٹی لے لی
میرے حصے میں یہ اتوار کہاں تھا پہلے
ذکی انجم صدیقی
عظمتیں چراغوں کو روشنی سے ملتی ہے
کوئی بھی اندھیروں کا ہمنوا نہیں ملتا
شمیم کرتپوری
لب پہ دنیا کے میں تالا تو لگادوں لیکن
اچھا لگتا ہے ترے نام سے رسوا ہونا
مستقیم روشن
بوڑھے لمحوں کے جھمیلوں میں جوانی اپنی
ڈھونڈتا رہتا ہوں کھوئے ہوئے بچے کی طرح
فیاض ندیم اکملی
ہیں میرے اردگرد سیاست کے دائرے
پھر بھی بنارہا ہوں محبت کے دائرے
عبدالحق سحر مظفر نگری
ذرا بھی خوف نہ تھا اس کو سنگ باری کا
لگا رہا وہ مجھے آئینہ بنانے میں
ایاز طالب