اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: حضرت علی کی ولادت کے موقع پر شعراء نے کلام پیش کیے - اردو نیوز مرادآباد

آج حضرت علی علیہ السلام کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں حضرت علی کی ولادت کے موقع پر امام بارگاہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران شعرا نے کلام کے ذریعہ نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔

mushaira on hazrat ali day in moradabad
حضرت علی کی ولادت کے موقع پر شعراء نے کلام پیش کیے

By

Published : Feb 26, 2021, 8:53 PM IST

حضرت علی کی ولادت 13 رجب المرجب کو خانۂ کعبہ میں ہوئی تھی۔ اسی سلسلے کے تعلق سے شب 13 رجب سے ہی گھر گھر امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں نذر و نیاز محفل و میلاد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد آزاد نگر امام بارگاہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن ابو تراب منایا گیا۔

حضرت علی کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا ہوا ایک لقب ابو تراب بھی ہے۔ اسی لقب کی مناسبت سے اس جشن کو جشن ابو تراب بھی کہا جاتا ہے۔

حضرت علی کی ولادت کے موقع پر شعراء نے کلام پیش کیے

امام بارگاہ میں اس محفل میلاد میں مقامی اور بیرونی شعراء کرام نے شرکت کر اپنے اپنے کلام کے ذریعہ نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔

نسیم وارثی نے پڑھا

اس قدر واجب ہے الفت حیدرِ کرّار کی

آیتیں کرتی ہیں مدحت حیدرِ کرّار کی۔

وسیم علوی نے پڑھا

ذِکرِ علی زمین پر ہوتا ہے چار سُو

مولیٰ علی کا سارا علاقہ ہے چار سو

حسن سرسوی نے پڑھا

علی مرتضٰی کی شان دیکھو

لگے ٹھوکر تو مردہ بولتا ہے

جری سرسوی نے پڑھا

عظمِ آلِ محمد میں بھلا کیا لکھوں

آیتیں دیدیں سہارا تو قصیدہ لکھوں

مولانا شکیل احمد جعفری نے پڑھا

رجب کی تیرہ کو کعبہ میں حیدر کی ولادت ہے

بڑا وحشی بڑا غمگِیں دِلِ اَغیار ہوتا ہے

اس محفل میں صدارت کے فرائض مولانا شکیل احمد جعفری نے انجام دیے اور نظامت کے فرائض جری سرسوی نے انجام دیے۔ اس پروگرام کے کنوینر عباس حیدر زیدی تھے۔

مزید پڑھیں:

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علیؓ سے متعلق کتابوں کی نمائش

حضرت علی کی ولادت کے موقع پر شعراء نے کلام پیش کیے۔

شعراء نے کلام کے ذریعہ نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details