ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو شہر کی عوام کو چند روز قبل ہی میٹرو ریل کا تحفہ ملا ہے، شہر کی عوام میں اس تعلق سے کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
لکھنؤ: میٹرو ریل میں مشاعرہ - مقبول شاعر
آپ نے بہت سے مشاعرے دیکھے اور سنے ہوں گے لیکن نوابی شہر لکھنؤ میں کچھ منفرد انداز میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
میٹرو ریل میں مشاعرہ
لیکن آج اس ٹرین میں سفر کرنے والوں کی خوشی میں مزید اضافہ ہوگیا جب ریل کے اندر ہی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا اور ملک کے مقبول شاعر نے اپنی شاعری کے ذریعے محفل میں سماں باندھ دیا۔
اترپردیش کانگریس کے ریاستی نائب صدر حاجی سراج مہدی اور انصرام علی نے مشاعرے کااہتمام کیا تھا اور میٹرو مشاعرے میں ملک کے مشہور و مقبول شاعر منظر بھوپالی خصوصی طور پر تشریف لائے۔ منظر بھوپالی کے علاوہ لکھنؤ کی مشہور شخصیت نکہت پروین نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔
میٹرو مشاعرے میں کئی بڑی شخصیات بھی شامل تھیں۔ جن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن و عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ حاجی سراج، انصرام علی، ڈاکٹر طارق صدیقی علیگ وغیرہ شامل رہے۔