محفل میں عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خدا کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسین اور ان کے چھوٹے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی یوم پیدائش کے سلسلے میں مرادآباد ضلع کے محلہ لاکڑی والان میں ماسٹر نسیم حیدر کی جانب سے ایک محفل منعقد کی گئی۔
محفل میں 'امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور ان کے بھائی حضرت عباس کی وفا' کے عنوان پر شعراء کرام نے اپنے اپنے اشعار پیش کیے۔