اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیز دھار ہتھیار سے ایک نوجوان نے سنار کا قتل کیا - سہارنپور شہر کے نور بستی

سہارنپور شہر میں ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان پر چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ ہارون نامی نوجوان نے قیصر علی کے گلے پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

تیز دھار ہتھیار سے ایک نوجوان نے سنار کا قتل کیا
تیز دھار ہتھیار سے ایک نوجوان نے سنار کا قتل کیا

By

Published : Nov 9, 2021, 5:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور کے تھانہ نگر کوتوالی علاقہ کے نوربستی میں ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ہارون نامی نوجوان نے محمد قیصر علی کو دھار دار چاقو سے حملہ کر قتل کردیا۔ مقتول محمد قیصر سنار کا کام کرتا تھا۔

یہ معاملہ سہارنپور شہر کے نور بستی میں پیش آیا ہے۔ اسی علاقے کے رہنے والے شخص قیصر علی کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ یہ حادثہ تب پیش آیا جب قیصرر علی اپنی سنار کی دکان کھولنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی وقت اچانک سے ہارون نے پیچھے سے قیصر علی کے گلے پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جب قیصر علی نے اپنی جان پچانے کی کوشش تو ہارون نے دوبارہ اس کے پیٹ پر حملہ کردیا۔ وہاں موجود لوگوں نے یہ دیکھتے ہی حملہ آور ہارون کو پکڑ کر خوب مارا اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔

زخمی حالت میں قیصر کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ہے۔

تیز دھار ہتھیار سے ایک نوجوان نے سنار کا قتل کیا

مزید پڑھیں:ہگلی: والدین اور بہن کو قتل کرنے کے بعد نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش

وہیں پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزم ہارون نے ناجائز تعلقات کی وجہ سے قتل کرنے کی بات کہی ہے۔ مقتول نوجوان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ اس معاملے میں ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details