اردو

urdu

ETV Bharat / state

تنتر منتر کے جنون میں بیوی کا قتل

بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر نے لاش کو کمرے سے باہر نکال کر سڑک پر ڈال دیا، اور وہیں کچھ دور بیٹھ کر عجیب و غریب حرکتیں کرتا رہا۔

murder-of-wife-due-to-black-magic-in-hardoi
پوجا پاٹھ اور تنتر منتر کے جنون میں بیوی کا قتل

By

Published : Dec 11, 2020, 6:39 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں شوہر نے پوجا پاٹھ اور تنتر منتر کے کے لیے اپنی بیوی کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔

بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر نے لاش کو کمرے سے باہر نکال کر سڑک پر ڈال دیا اور وہیں کچھ دور بیٹھ کر عجیب و غریب حرکتیں کرتا رہا۔

اس قتل کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی، مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی اور اس حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

اس واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس اس پورے معاملے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے، فی الحال پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

شوہر نے بیوی کا بے رحمی سے قتل کیا

ہردوئی ضلع کے سورسا تھانے کے وللی پور گاؤں کے مجرے پانوآوار میں رہنے والے کملیش نامی شخص نے اپنی 40 سالہ بیوی کانتی کا گلہ کاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔

ملزم اپنا زیادہ تر وقت پوجا پاٹھ اور تنتر منتر میں صرف کرتا تھا، پوجا اور تانتر منتر کے جوش میں اس نے پہلے اپنے والد سے جھگڑا کیا اور اس تنازع میں اس نے اپنے والد سے دیوی کو خوش کرنے کا کہہ کر حملہ کرکے انگلی کاٹ دی، والد کے موقع سے چلے جانے کے بعد اس نے اپنی اہلیہ کا کمرے میں بند کر کے تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ دیا۔

فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اور قاتل شوہر سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details