پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج (الہٰ آباد) ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقہ کے کھگل پور گاؤں میں جمعہ کی رات ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی لاشیں ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ گھر کے اندر سے ملنے والی 5 لاشوں میں سے 4 کو تیز دھار اسلحہ سے قتل کیا گیا جب کہ خاندان کے سربراہ کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تفتیش شروع کردی۔ Five members of the same family killed in Nawabganj۔
پار گنگا علاقے میں ایک بار پھر اجتماعی قتل سے سنسنی پھیل گئی۔ جمعہ کی دیر رات نواب گنج تھانہ علاقہ کے کھگل پور گاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کا قتل کیا گیا۔ اس میں سے چار افراد کی لاشیں خون میں لت پت ملی ہیں جب کہ خاندان کے سربراہ کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ خاتون اور اس کی تین بیٹیوں کو ایک ایک کرکے تیز دھار اسلحہ سے قتل کیا گیا، جب کہ خاندان کے سربراہ کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔