ریاست اترپردیش میں ضلع رامپور کے کیمری علاقے میں پیٹرول پمپ مالک کے بھائی کا کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔ جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے ۔
رامپور: پٹرول پمپ مالک کے بھائی کا بے رحمی سے قتل - Police are investigating the matter
رامپور کے کیمری علاقے میں پیٹرول پمپ مالک کے بھائی کو کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے قتل کر دیا، پولیس معالے کی تفتیش کر رہی ہے ۔
رامپور: پیٹرول پمپ مالک کے بھائی کا بے رحمی سے قتل
اطلاعات کے مطابق مہلوک پرویش کمار اپنے بھائی کے پیٹرول پمپ سے دیر رات موٹر سائیکل سے گھر کھیم پور گاؤں جارہا تھا۔ اسی درمیان راستہ میں کچھ نامعلوم افراد نے اس پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال روانہ کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی