اردو

urdu

ETV Bharat / state

Double Murder In Bulandshahr بلند شہر میں میاں-بیوی کا قتل - گھر کے باہر سو رہے میاں بیوی کا قتل

بلند شہر کے شکار پور قصبے میں گھر کے باہر سو رہے میاں بیوی کا قتل کر دیا گیا۔ اس واردات کو انجام دینے کے بعد حملہ آرو موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش شرع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 15, 2023, 7:15 PM IST

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے شکار پور قصبے میں گھر کے باہر سورہے میاں۔بیوی کا نامعلوم حملہ آووں نے دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نےبدھ کو بتایا کہ شکارپور قصبہ واقع محلہ لال دروازہ باشندہ شبیر(44)اپنی بیوی ریحان(41) کے ساتھ گھر کے دروازے پر چارپائی پر سویا تھا۔ دیر رات نامعلوم حملہ آوروں نے جوڑے پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔ اطلاع پر شکارپور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور جوڑے کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ریحانہ کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شبیر کی نازک حالت دیکھتے ہوئے اسے میرٹھ واقع ہائر سنٹر ریفر کیا یا ہے جہاں آج دوپہر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ایس ایس پی جائے وقوع کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)شلوک کمار نے بتایا کہ شبیر کے چھوٹے بھائی کی تحریر پر نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کے پیچھے لین دین کا تنازع ہے جس کی تصدیق زخمی شبیر کے بچوں نےکی ہے۔ فی الحال بدمعاش موقع سے فرار ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے بدمعاشوں کو تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پریاگ راج میں امیش پال نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جس کا الزام عتیق احمد پر لگا ہے، پولیس اس معاملے میں ملزمین کو پکڑنے میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details