ایڈشنل ایس پی ساؤتھ منوج پانڈے نے بتایا کہ 26 مئی کو رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے کے کھمولی گاؤں کے ہنومان مندر میں پجاری سریش چند کا قتل کیا گیا تھا۔
بارہ بنکی : شادی کا پیسہ جمع کرنے کے لئے پجاری کا قتل اس معاملے کی تفتیش جاری تھی۔ 9 جولائی کو اس معاملے کے ملزم دیش راج کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دیش راج پڑوس کے گاؤں سرائیں برائی کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیش راج نشے کا عادی ہے شخص ہے ۔
اس کو کسی نے 50 ہزار روپئے میں شادی کروانے کا بھروسا دلایا تھا۔
پجاری نے 10 ہزار روپئے میں گیہوں فروخت کیا تھا۔اس بات کی خبر قاتل کو تھی ۔اسی وجہ سے وہ رات ایک بجے مندر پہونچا اور بکسے سے پیسہ نکالنے لگا۔
اسی دوران پجاری جاگ گیا۔ دیش راج نے نکولی سریہ سے پجاری پر وار کیا اور فرار ہو گیا۔
مزید پڑھیں:
دیش راج پولیس کو گمراہ کر رہا تھا۔ اسی دوران پولیس کے ہاتھ دیش راج کی خون آلودہ پینٹ ملی۔ جس سے اس معاملے کا انکشاف ہوا۔