ایس ایچ او سبھاش چند یادو نے بتایا کہ پیر کی شام دوکاندار محمد اسرائیل (50) اور عرفان کے درمیان انڈے کو لے کر ہوئے تنازع میں مار پیٹ ہوگئی، جس میں دوکاندار، اس کی اہلیہ تقدیر النساء (45)، بیٹا سیف (14) و انصاف (12) اور دوسرے فریق کے عرفان، منور، فردوس و ریشما سمیت آٹھ لوگ زخمی ہو گئے۔
اترپردیش: مارپیٹ میں دوکاندار کی موت، سات زخمی - پرتاپ گرھ دوکاندار موت
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے اجگرہ بازار میں پیرکی شام دوکاندارسے انڈا خریدنے کیلئے دو فریقوں میں ہوئی مار پیٹ میں دوکاندار ہلاک جبکہ سات دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
دوکاندار کی موت
علاج کیلئے انہیں ضلع ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے محمد اسرائیل کو مردہ قراردے دیا۔
لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ قتل کا معاملہ درج کیا جائے گا۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:52 PM IST