اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں نکلےچندرشیکھرآزاد کو پولیس نے روکا - مُراد نگر پولیس

آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھرآزاد نے اترپردیش حکومت پر کسانوں کے معاوضے کے سلسلے میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھرآزاد
آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھرآزاد

By

Published : Jun 11, 2020, 5:31 PM IST

وہ قومی شاہراہ نمبر 58 سے ہوتے ہوئے مراد نگر کے راستے کسانوں کے پاس جارہے تھے، لیکن مُراد نگر پولیس نے انہیں گنگ کینال کے قریب روک دیا۔

آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھرآزاد

اس دوران مُراد نگر پولیس بڑی تعداد میں وہاں موجود تھی۔

مُراد نگر علاقے کے افسر دھرمیندر چوہان چندرشیکھر آزاد راون کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اِس دوران چندرشیکھرآزاد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پولیس اُنہیں کسانوں کی حمایت کرنے سے روک رہی ہے اور ریاستی حکومت اپنی من مانی کر رہی ہے۔

تاہم جب یہ سوال کیا گیا کہ پولیس انہیں کہاں لے جارہی ہے تو اس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے کہ پولیس انہیں کہاں لے جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details