ریاست اتر پردیش کا مرادآباد شہر جسے دنیا بھر میں پیتل نگری کے نام سے جانا جاتا ہے، لیکن مرادآباد کا ایک ایسا بازار بھی ہے جہاں پر کھجور کا بازار لگتا ہے، یہ بازار قدیم ہے، اس بازار میں سال کے بارہ مہینے کھجور فروخت ہوتی ہے لیکن ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس بازار کی رونق مزید دوبالا ہوجاتی ہے۔ Increase in Sales of Dates During Ramadan
Ramadan 2022:مراد آباد کا کھجور بازار - رمضان المبار ک میں کھجور کے فروخت میں اضافہ
مرادآباد کے عمرہ گیٹ پر لگنے والا کھجور بازار میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں خوب رونق دیکھی جا رہی ہے، روزہ دار اسی بازار سے کھجور خرید کر لے جاتے ہیں، کیونکہ یہاں انہیں ہر قسم کی کھجور دستیاب ہیں، جیسے عجوہ کھجور، عنبر کھجور، قلمی کھجور، ایرانی کھجور اس طرح کی کئی قسم کی کھجور اس بازار میں موجود ہیں۔ Increase in Sales of Dates During Ramadan
![Ramadan 2022:مراد آباد کا کھجور بازار کھجور بازار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15154751-365-15154751-1651286495105.jpg)
مرادآباد کے عمرہ گیٹ پر لگنے والا کھجور بازار میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں خوب رونق دیکھی جا رہی ہے، روزہ دار اسی بازار سے کھجور خرید کر لے جاتے ہیں، کیونکہ یہاں انہیں ہر قسم کی کھجور دستیاب ہیں، جیسے عجوہ کھجور، عنبر کھجور، قلمی کھجور، ایرانی کھجور جیسی کئی قسم کی کھجور اس بازار میں موجود ہیں، اس بازار سے صرف مراد آباد کے روزہ دار ہی نہیں بکہ دیگر اضلاع کے لوگ بھی یہاں سے کھجور خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
کھجور کی قیمت کی اگر بات کی جائے تو اس بازار میں سو روپیے سے لے کر دو ہزار روپیے کلو تک کی کھجور بازار میں دستیاب ہے، کھجور دکانداروں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے رواں برس کھجور کی خریداری زیادہ ہورہی ہے، کیونکہ گزشتہ سالوں میں کورونا وائرس کے سبب بازار میں کھجور کے خریدار نہیں تھے۔