پنچایت انتخابات میں وؤٹنگ کے دوران مرادآباد میں عبادت، سیاست پر بھاری رہی۔ صبح تقریباً آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ مرادآباد میں ووٹنگ کے دوران امیدواروں اور روزہ داروں نے نماز پڑھ کر اپنی اور اپنے امیدواروں کے لیے کامیابی کی دعائیں کیں۔
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مرادآباد میں ووٹنگ کے دوران عبادت کو ترجیح دیتے ہوئے مسلیم امیدواروں نے نماز ادا کی۔ امیدواروں اور روزے داروں نے نماز کا وقت ہوتے ہی عبادت کو سیاست پر ترجیح دیتے ہوئے نماز پڑھی۔ اس کے بعد دوبارہ وؤٹنگ کے عمل میں شامل ہوئے۔