ریاست اتر پردیش کے مراد آباد ضلع پنچایت بھون میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذوروں کو ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئیں معذوروں کو ٹرائی سائیکل ملنے سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔ جب کہ معذوروں میں ٹرائی سائیکل ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعہ تقسیم کی گئیں۔
مرادآباد: معذوروں میں تقسیم کی گئیں ٹرائی سائیکل - tricycles
مراد آباد ضلع پنچایت بھون میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذوروں کو ٹرائی سائیکلیں تقسیم کی گئیں معذوروں کو ٹرائی سائیکل ملنے سے انکے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے ضلع افسر نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ معذور لوگوں کی مدد کے لئے سماج کلیان وبھاگ یعنی محکمہ سوشل ویلفیئر ہمیشہ سے ہی وقفہ وقفہ سے کیمپ لگاکر معذوروں کو ضرورت کے مطابق ٹرائی سائیکل اور آرٹیفیشل جسم کے حصے تقسیم کرتا ہے آج بھی معذوروں کو کیمپ کے ذریعہ ٹرائی سائیکل دی گئی۔
سماج کلیان ادھیکاری (سوشل ویلفیئر آفیسر) نے بتایا کہ ابھی فی الحال پانچ لوگوں کو ہی ٹرائی سائیکل دی گئی ہیں باقی جن معذور لوگوں کو ٹرائی سائیکل اور آرٹیفیشل جسم کے حصوں کی ضرورت ہے تو وہ آن لائن یا ہمارے دفتر آخر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔