اترپردیش کے مرادآباد تھانہ کندرکے علاقے کے گاؤں رایب نَگلا میں شرون کمار کے گھر میں 31 اکتوبر کی رات میں بدمعاشوں نے غیر قانونی اسلحہ کے بل پر ڈکیتی کی تھی۔
مرادآباد: ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے بدمعاش گرفتار - ڈکیتی
مرادآباد ایس ایس پی ببلو کمار نے اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدمعاشوں نے ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود لوگوں کو ڈرا دھمکا کر یرغمال بنا لیا تھا اور گھر سے سونے اور چاندی کے زیورات اور دس ہزار روپیہ نقد، کپڑے بیگ برتن چھوٹا گیس سلینڈر 2 موبائل اور ایک بھینس ڈکیتی کر لے گئے تھے۔
مرادآباد ایس ایس پی ببلو کمار نے اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدمعاشوں نے ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود لوگوں کو ڈرا دھمکا کر یرغمال بنا لیا تھا اور گھر سے سونے اور چاندی کے زیورات اور دس ہزار روپیہ نقد کپڑے بیگ برتن چھوٹا گیس سلینڈر اور 2 موبائل اور ایک بھینس ڈکیتی کر لے گئے تھے۔
اس معاملے میں پولس نے 3 لوگوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا جس میں دو مرادآباد کے اور ایک سنبھل کا ہے۔ پکڑے گئے ملزموں کے پاس سے ایک غیر قانونی تمنچہ 315 بور،دو زندہ کارتوس ایک بڑی چھری، 3700 روپیہ نقد برآمد کئے ہیں یہ سبھی سامان ایک اینٹ کے بھٹّے کے پاس گنّے کے کھیت میں برآمد کیےگئے۔