مراد آباد: اسکول کی فیس معاف کیے جانے کے لیے احتجاج - latest news moradabad
اتر پردیش کے مراد آباد میں شیو سینا کے کارکنان نے اسکول فیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں سب کچھ بند رہا ہے اور اسکولس من مانے طریقے سے فیس کی وصولی کررہے ہیں، جسے روکا جائے۔ موقع پر ڈی ایم کو میمورنڈم بھی سونپا گیا۔
مراد آباد: اسکول کی فیس معاف کیے جانے کے لیے احتجاج
اترپردیش کے مراد آباد ڈی ایم دفتر کے باہر شیو سینا کے عہدیداران اور ممبران نے احتجاج کر ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دے کر مانگ کی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لگاتار کئی ماہ سے لاک ڈاؤن رہا اور بازار بند رہے، لوگوں کے کاروبار نہیں چلے ہیں جس کی وجہ سے روپیے کی آمدنی نہیں ہو سکی ہے۔ لہٰذا سبھی اسکولوں کی مارچ مہینے سے لے کر جون مہینے تک فیس معاف کی جائے۔