اردو

urdu

By

Published : Sep 11, 2020, 4:32 PM IST

ETV Bharat / state

مرادآباد: اسکولوں کی فیس معافی کے لئے احتجاج

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کمشنر دفتر کے باہر مرادآباد پیرینٹس آف آل اسکول کے زیر اہتمام تقریبا تیس اداروں کے ممبران اور عہد داران نے اسکول کی فیس معافی کو لیکر احتجاج کیا

مرادآباد:اسکولوں کی فیس معافی کے لئے احتجاج
مرادآباد:اسکولوں کی فیس معافی کے لئے احتجاج

مرادآباد پیرینٹس آف آل اسکول کے ساتھ ہی تمام اداروں نے ایک ساتھ جمع ہوکر کمشنر کے ذریعہ وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں کی آن لائن تعلیم سے بچوں کا مستقبل نہیں بن سکتا، جب تک اسکول کی کلاسیں نہیں لگائی جاتیں، اس لیے اسکولوں میں فیس بھی نہیں لی جانی چاہئے

ایڈووکیٹ امت گپنا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے کاروبار بند ہونے سے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں ان حالات میں بچوں کے والدین اسکول فیس کیسے دے پائیں گے لہٰذا اسکولوں کی فیس معاف کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لگاتار وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مانگ کر رہے ہیں کہ اپریل سے جون تک کی اسکول کی فیس معاف کی جائے۔جولائی سے اب تک زیادہ تر اسکول آن لائن تعلیم فراہم کر رہے ہیں تو اس حساب سے فیس اسٹرکچر طئے کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ایک کمیٹی تشیکل کرنے کی ضرورت ہے۔اسی سلسلے میں ہم نے وزیراعلی کو میمورنڈیم بھیجا ہے تاکہ وہ اس کے لیے ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔

مرادآباد:اسکولوں کی فیس معافی کے لئے احتجاج

وہیں مرادآباد پیرینٹس آف آل اسکول کے ممبر ممتاز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول بند تھے، اس لیے اسکولوں کو تناشاہی کا رویہ اختیار کرنے کے بجائے تین مہینے کی فیس معاف کی جائے اور آن لائن منعقد ہونے والے کلاس کے مطابق فیس کا اسٹرکچر طئے کیا جانا چاہیے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details