اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف ہندو یووا واہنی کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت اردو

اتر پردیش کے مرادآباد میں ڈی ایم دفتر کے باہر ہندو یوا واہنی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے ڈی ایم کو میمورینڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ضلع مرادآباد میں غیر قانونی طریقے سے مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے۔

روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف احتجاج
روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 9, 2021, 12:05 PM IST

ہندو یووا واہنی کے ضلع صدر انکت شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ موجودہ دور میں روہینگیا پناہ گزیں بڑی تعدادا میں بھارت میں غیر قانونی طریقے سے مقیم ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غیر قانونی روہنگیا پناہ گزیں مراد آباد میں لوٹ پاٹ کررہے ہیں۔

روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف احتجاج


انہوں نے مزید کہا کہ مرادآباد میں مختلف مقامات پر ایسے افراد نظر آرہے ہیں، جن کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روہنگیا پناہ گزیں بنگلہ دیش جیسے ممالک سے دراندازی کر کے یہاں آکر مقیم ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ غیر قانونی طورپر یہاں مقیم افراد لوٹ پاٹ کرتے ہیں اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔


انکت شرمانے ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف مہم چلا کر ان کی جانچ کی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ہندوتوا کی علمبردار تنطیمیں میانمار سے بھاگ کر اپنی جان کے تحفظ کے لیے پناہ کے متلاشی روہنگیا مسلمانوں کو درانداز قرار دیتے ہوئے اکثروبیشترہدف تنقید و ملامت بناتی رہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details