ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کلکٹر دفتر پر آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن کے کارکنوں نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک میمورنڈم دےکر کہا ہے کہ لگاتار پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے چاروں طرف عوام مہنگائی کے سبب پریشان ہیں۔
مرادآباد: پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کے خلاف احتجاج - اردو نیوز
مرادآباد کلکٹر دفتر پر آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن کے کارکنوں نے پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسلہ اور بے تحاشا اضافہ کے خلاف احتجاج منظم کیا اور ریاستی حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکس وصول کرنے کو دن دہاڑے ڈکیتی کے برابر قرار دیا۔
آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن کے ضلع کوآرڈینیٹر اویناش چندر نے مہنگائی پر بولتے ہوئے کہا کہ بے حد ضروری چیزوں پر جس طرح سے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت عوام سے بھاری ٹیکس وصول کررہی ہے یہ دن دہاڑے ڈکیتی کے برابر ہے۔
- یہ بھی پڑھیے:-
- کرناٹک: چککابلپورہ میں جیلیٹائن دھماکہ میں 5 ہلاک
ڈیزل، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہونے کی وجہ سے کسان اور عام غریب بے حد پریشان ہیں آل انڈیا کھیت مزدور سنگٹھن نے مانگ کی ہے کہ ڈیزل، پیٹرول اور گیس پر سرکار ٹیکس وصولی بند کرے اور ان کی قیمتیں آدھی کی جائیں، تاکہ غریب عوام کو آسانی سے عزت کی روٹی میسر آسکے۔