اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں کی تعدا میں لوگوں نے احتجاج کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 20, 2019, 11:30 PM IST

متنازع قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران لوگوں کے ہاتھوں میں ترنگا پرچم لیا ہوا تھا اور ہندوستان زندہ باد، مودی تیری تانا شاہی نہیں چلے گی، آزادی دو، آزادی دو، ہٹلر کا قانون نہیں چلے گا، جیسے نعرے بلند کئے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، ویڈیو

شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ملک مین جاری صورتحال کے پیش نظر شہر میں پولیس انتطامیہ مستعد ہے تا کہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نا آئے اس لیے شہر میں پولیس اِس اعلی افسران موجود ہیں اور چپے چپے پر نگرانی کی جا رہی ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور جلوس کی شکل میں سنبل چوراہے تک احتجاج کیا۔

مراد آباد کی ہر مسجد سے سبھی نمازیوں نے نماز کے بعد احتجاج کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا تھا انہی حالات کو دیکھ کر شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details